• جنوری 28, 2022

کورونا کے وار میں مسلسل کمی: چوتھی لہر مزید 9 جانیں لے گئی، 176 نئے مریض

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 718 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار365 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 176 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 14، سندھ میں 4 لاکھ 75 ہزار 285، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 961، بلوچستان میں 33 ہزار 479، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 411، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 661 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 554 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 19 لاکھ 13 ہزار 668 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 530 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 41 ہزار 909 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 946 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 718 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 19، سندھ میں 7 ہزار 621، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 838، اسلام آباد میں 953، بلوچستان میں 359، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 742 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کی نئی قسم کا پھیلاؤ، امریکا میں خام تیل کی قیمتیں تیزی سے گرنا شروع

Read Next

کراچی: دو مختلف ٹریفک حادثات، 3 افراد جاں بحق، 34 زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے