• نومبر 29, 2021

کورونا کے وار میں مسلسل کمی: چوتھی لہر مزید 7 جانیں لے گئی، 252 نئے مریض

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 697 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار 475 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 252 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 804، سندھ میں 4 لاکھ 74 ہزار 818، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 855، بلوچستان میں 33 ہزار 467، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 411، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 580 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 540 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 18 لاکھ 32 ہزار 91 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 176 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 41 ہزار 289 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 958 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 7 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 697 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 10، سندھ میں 7 ہزار 619، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 829، اسلام آباد میں 952، بلوچستان میں 359، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 742 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان نے ایف 16 گرانے سے متعلق بھارتی بیان غیرذمہ دارانہ قرار دیدیا

Read Next

مذاکرات کامیاب،پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنیکا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے