• دسمبر 1, 2021

کورونا کے وار میں مسلسل کمی: چوتھی لہر مزید 9 جانیں لے گئی، 350 نئے مریض

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 677 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 82 ہزار 860 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 350 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 638، سندھ میں 4 لاکھ 74 ہزار 573، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 720، بلوچستان میں 33 ہزار 456، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 410، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 525 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 538 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 17 لاکھ 55 ہزار 675 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 38 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 39 ہزار 995 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 7 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 677 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 5، سندھ میں 7 ہزار 613، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 821، اسلام آباد میں 952، بلوچستان میں 358، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 742 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان نے ایف 16 مار گرانے کا بھارتی دعویٰ پھر مسترد کر دیا

Read Next

اسموگ کی شدت میں کمی: لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس کم ہو کر 231 پر آگیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے