• ستمبر 23, 2021

کورونا کے وار جاری: چوتھی لہر مزید 95 جانیں لے گئی، 4016 نئے مریض

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 95 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 415 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 44 ہزار 341 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 86 ہزار 578، سندھ میں 4 لاکھ 27 ہزار 37، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 59 ہزار 483، بلوچستان میں 32 ہزار 14، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 795، اسلام آباد میں 97 ہزار 956 جبکہ آزاد کشمیر میں 31 ہزار 478 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 75 لاکھ 20 ہزار 285 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 496 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 26 ہزار 82 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 515 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 95 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 415 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 706، سندھ میں 6 ہزار 766، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 884، اسلام آباد میں 860، بلوچستان میں 338، گلگت بلتستان میں 172 اور آزاد کشمیر میں 689 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی میں پاکستان کی پہلی گالف لیگ کرانے کی تیاری، پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی

Read Next

دھماکے اس جگہ ہوئے جہاں سکیورٹی کی ذمہ داری امریکی فورسز کی تھی: طالبان ترجمان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے