• دسمبر 1, 2021

کورونا کے وار جاری: چوتھی لہر مزید 11 جانیں لے گئی، 567 نئے مریض رپورٹ

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 518 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 76 ہزار 240 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 567 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار 918، سندھ میں 4 لاکھ 71 ہزار 497، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 512، بلوچستان میں 33 ہزار 325، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 393، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 103 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 492 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 10 لاکھ 57 ہزار 966 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 918 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 24 ہزار 870 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 236 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 11 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 518 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 943، سندھ میں 7 ہزار 582، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 765، اسلام آباد میں 944، بلوچستان میں 357، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عوام کو مہنگائی سے بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں: وزیراعظم عمران خان

Read Next

چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی اتوار کو ہو گی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے