• دسمبر 6, 2021

کورونا کے وار جاری: چوتھی لہر مزید 10 جانیں لے گئی، 418 نئے مریض

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 648 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار 240 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 418 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 268، سندھ میں 4 لاکھ 73 ہزار 767، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 421، بلوچستان میں 33 ہزار 425، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 405، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 427 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 527 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار 738 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 143 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 30 ہزار 94 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 83 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 648 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 990، سندھ میں 7 ہزار 611، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 812، اسلام آباد میں 950، بلوچستان میں 358، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بابا گرونانک کا 552 واں جنم دن: وزیراعظم کی دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی کو مبارکباد

Read Next

حکومت پنجاب نے تحریک لبیک پاکستان کیساتھ معاہدے کے تمام نکات پر عمل کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے