• جون 22, 2021

کورونا کے وار جاری، تیسری لہر مزید 92 جانیں لے گئی، 2253 نئے کیسز رجسٹرڈ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 92 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 400 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 5 ہزار 852 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 35 ہزار 577، سندھ میں 3 لاکھ 10 ہزار 557، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 30 ہزار 187، بلوچستان میں 24 ہزار 638، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 512، اسلام آباد میں 80 ہزار 529 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 852 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 28 لاکھ 84 ہزار 544 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 726 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 23 ہزار 157 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 723 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 92 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 400 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 839، سندھ میں 4 ہزار 936، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 970، اسلام آباد میں 746، بلوچستان میں 270، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 532 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کیلئے فنکاروں کا احتجاجی مظاہرہ

Read Next

شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق حکومتی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے