• ستمبر 23, 2021

کورونا کے وار برقرار: چوتھی لہر مزید 80 جانیں لے گئی، 3772 نئے مریض

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 80 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 3 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 27 ہزار 584 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 772 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 80 ہزار 844، سندھ میں 4 لاکھ 20 ہزار 955، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 57 ہزار 148، بلوچستان میں 31 ہزار 845، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 656، اسلام آباد میں 96 ہزار 390 جبکہ آزاد کشمیر میں 30 ہزار 746 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 72 لاکھ 76 ہزار 450 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 881 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 12 ہزار 662 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 390 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 80 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 3 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 557، سندھ میں 6 ہزار 612، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 797، اسلام آباد میں 852، بلوچستان میں 335، گلگت بلتستان میں 170 اور آزاد کشمیر میں 680 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سرسبز پاکستان کے جنگلات کے محافظ ہمارے ہیرو ہیں: وزیراعظم عمران خان

Read Next

سویڈش وزیراعظم لوفوین نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے