• ستمبر 18, 2021

کورونا کے وار برقرار: چوتھی لہر مزید 79 جانیں لے گئی، 4619 نئے مریض

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 79 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 24 ہزار 266 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 89 ہزار 913 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 619 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 69 ہزار 358، سندھ میں 4 لاکھ 7 ہزار 892، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 50 ہزار 708، بلوچستان میں 31 ہزار 396، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 137، اسلام آباد میں 92 ہزار 768 جبکہ آزاد کشمیر میں 28 ہزار 654 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 67 لاکھ 35 ہزار 31 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 504 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 79 ہزار 411 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 656 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 79 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 266 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 307، سندھ میں 6 ہزار 355، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 624، اسلام آباد میں 827، بلوچستان میں 332، گلگت بلتستان میں 161 اور آزاد کشمیر میں 660 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ہوا میں ڈی این اے ڈھونڈنے کا طریقہ معلوم کر لیا گیا

Read Next

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری، غزنی پر بھی قبضہ کر لیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے