• ستمبر 18, 2021

کورونا کے وار برقرار: چوتھی لہر مزید 67 جانیں لے گئی، 4745نئے مریض

اسلام آباد:  کورونا وائرس سے 67 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 702 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 58 ہزار 405 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 745 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 61 ہزار 458، سندھ میں 3 لاکھ 94 ہزار 748، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 47 ہزار 26، بلوچستان میں 30 ہزار 967، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 551، اسلام آباد میں 89 ہزار 569 جبکہ آزاد کشمیر میں 26 ہزار 86 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 63 لاکھ 36 ہزار 171 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 981 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 54 ہزار 711 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 157 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 67 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 702 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 141، سندھ میں 6 ہزار 126، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 507، اسلام آباد میں 809، بلوچستان میں 330، گلگت بلتستان میں 150 اور آزاد کشمیر میں 639 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال تشویشناک ہوچکی: وزیراعظم

Read Next

حیدر آباد: دو کزنوں سمیت 4 نوجوان دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے