• ستمبر 18, 2021

کورونا کے وار برقرار: مزید 65 افراد جان سے گئے، 24 گھنٹے میں 3084 نئے مریض

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 65 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 24 ہزار 848 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 19 ہزار 970 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 84 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 78 ہزار 288، سندھ میں 4 لاکھ 18 ہزار 478، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 55 ہزار 712، بلوچستان میں 31 ہزار 781، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 579، اسلام آباد میں 95 ہزار 709 جبکہ آزاد کشمیر میں 30 ہزار 423 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 71 لاکھ 69 ہزار 42 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 770 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 6 ہزار 78 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 151 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 65 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 848 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 505، سندھ میں 6 ہزار 566، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 750، اسلام آباد میں 848، بلوچستان میں 335، گلگت بلتستان میں 169 اور آزاد کشمیر میں 675 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملکی و بین الاقوامی مبصرین کو ای ووٹنگ مشین کا معائنہ کرانے کا فیصلہ

Read Next

فیکٹری کی دیوار جھونپڑیوں پر گر گئی، باپ بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے