• جنوری 27, 2023

کورونا کے مزید 20 کیسز مثبت، 17 مریضوں کی حالت نازک

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 878 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 878 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 20 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.52 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 17 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج، اہم شاہراہیں سفر کیلئے بند

Read Next

عوام نے بہت مشکلات برداشت کر لیں، اب حل کرنے کا وقت ہے: مسرت جمشید چیمہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔