• جنوری 27, 2023

کورونا کے مزید 16 کیسز رپورٹ، 14 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 637 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 637 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 16 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.44 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 14 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، 11 زخمی

Read Next

انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔