• جنوری 27, 2023

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ، 16 مریضوں کی حالت نازک

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 050 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 050 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 26 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.64 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 16 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی: ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر ، دو افراد جاں بحق

Read Next

عمران خان کے یارکر نے 13 جماعتیں ملیا میٹ کر دیں : میاں اسلم اقبال

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔