• مئی 25, 2022

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح اور اموات میں کمی

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید13افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار53ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید961کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 2 ہزار 641 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں38 ہزار 139کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.51 فیصد پر پہنچ گئی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار895، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 15ہزار87، پنجاب میں 4 لاکھ 99 ہزار 365، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار936، بلوچستان میں 35 ہزار 284، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 684اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 390 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 461 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8 ہزار30، خیبر پختونخوا 6 ہزار 210، اسلام آباد ایک ہزار5، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 374 اور آزاد کشمیر میں 784 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Read Previous

کراچی کنگز پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں 9 میچز ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی

Read Next

شاہین کی جارحانہ بیٹنگ،آفریدی بھی تعریف کرنے پر مجبور

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے