• اپریل 14, 2021

کورونا کے باعث پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ

وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ میں معاون سرگرمیوں پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کورونا کے بڑھتے کیسز پر نیشنل اینڈ کمانڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کا اہم اجلاس ہوگا جس میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

بڑھتے ہوئے مثبت کیسز کے باعث ملک میں مختلف سرگرمیوں پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اسلام آباد اور صوبائی انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی گئی۔ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اسلام آباد اورصوبائی انتظامیہ کو کریک ڈاؤن کا کہا گیا۔

اسد عمر نے کہا کہ کورونا مثبت کیسز میں اضافے پر تشویش ہے۔ کورونا کی نئی قسم زیادہ مہلک ہے جس سے حالات خراب ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار863تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 30 ہزار471 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد33 ہزار70ہے اور 5 لاکھ 83ہزار538 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

لک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گ

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شاہ فیصل مسجد دنیا کی 50 بہترین عمارتوں میں شامل

Read Next

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے