• ستمبر 26, 2021

کورونا کی چوتھی لہر کا زور برقرار، مزید 120 افراد جان سے گئے

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 120 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 535 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 48 ہزار 572 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 191 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 88 ہزار 296، سندھ میں 4 لاکھ 28 ہزار 254، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 60 ہزار 88، بلوچستان میں 32 ہزار 111، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 835، اسلام آباد میں 98 ہزار 339 جبکہ آزاد کشمیر میں 31 ہزار 649 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 75 لاکھ 85 ہزار 23 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 306 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 29 ہزار 930 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 596 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 120 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 535 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 759، سندھ میں 6 ہزار 803، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 909، اسلام آباد میں 861، بلوچستان میں 338، گلگت بلتستان میں 172 اور آزاد کشمیر میں 693 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حریم شاہ کی نئی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

Read Next

امریکا کا صوبہ ننگرہار میں ڈرون حملہ، کابل ایئرپورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے