• دسمبر 8, 2021

کورونا کی چوتھی لہر میں مسلسل کمی، 7 افراد جان سے گئے، 319 نئے مریض رپورٹ

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 655 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار 559 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 319 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 353، سندھ میں 4 لاکھ 73 ہزار 918، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 473، بلوچستان میں 33 ہزار 432، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 406، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 447 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 530 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 16 لاکھ 4 ہزار 940 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 200 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 30 ہزار 425 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 77 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 7 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 655 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 994، سندھ میں 7 ہزار 611، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 814، اسلام آباد میں 951، بلوچستان میں 358، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

یورپ میں کورونا: چوتھی لہر کی دستک: آسٹریا میں ملک گیر لاک ڈاؤن

Read Next

تیز ترین باؤلنگ،حسن علی اور وسیم جونیئر نے شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ دیا؟

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے