• نومبر 29, 2021

کورونا کی چوتھی لہر میں مسلسل کمی، 3 افراد جان سے گئے، 322 نئے مریض رپورٹ

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 663 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 82 ہزار 195 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 322 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 479، سندھ میں 4 لاکھ 74 ہزار 243، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 604، بلوچستان میں 33 ہزار 444، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 406، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 483 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 536 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 16 لاکھ 82 ہزار 105 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 148 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 30 ہزار 970 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 43 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 663 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 999، سندھ میں 7 ہزار 611، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 816، اسلام آباد میں 952، بلوچستان میں 358، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دوسرا ٹی 20: بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

Read Next

آئی ایم ایف کی پاکستان کو ایک ارب 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر قرض جاری کرنے کی سفارش

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے