• جنوری 28, 2022

کورونا کی چوتھی لہر مزید 8 جانیں لے گئی، 24 گھنٹے کے دوران 391 نئے مریض

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 753 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار 22 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 391 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 310، سندھ میں 4 لاکھ 76 ہزار 233، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 194، بلوچستان میں 33 ہزار 491، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 413، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 811 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 570 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 21 لاکھ 18 ہزار 750 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 457 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 45 ہزار 155 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 895 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 753 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 31، سندھ میں 7 ہزار 622، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 855، اسلام آباد میں 957، بلوچستان میں 360، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 742 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند، موٹروے کئی مقامات پر بند

Read Next

پاکستان کشمیریوں کا ہم آواز، مسئلہ کشمیر ایک بار پھر اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے