• اکتوبر 19, 2021

کورونا کی چوتھی لہر مزید 42 زندگیاں نگل گئی، 24 گھنٹے میں 2060 نئے مریض

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 42 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 524 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 36 ہزار 888 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 27 ہزار 583، سندھ میں 4 لاکھ 54 ہزار 510، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار 766، بلوچستان میں 32 ہزار 837، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 289، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 913 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 990 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 91 لاکھ 47 ہزار 75 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 958 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 57 ہزار 322 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 267 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 42 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 524 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 535، سندھ میں 7 ہزار 327، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 488، اسلام آباد میں 910، بلوچستان میں 346، گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں 734 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کیساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار کر دیا

Read Next

برطانوی پارلیمان کی خاتون رکن شیر خوار بچے کو ایوان میں لے آئیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے