• نومبر 29, 2021

کورونا کی چوتھی لہر مزید 19 جانیں لے گئی، 24 گھنٹوں میں 580 نئے مریض

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 19 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 496 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 75 ہزار 158 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 580 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار 678، سندھ میں 4 لاکھ 70 ہزار 978، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 319، بلوچستان میں 33 ہزار 280، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 392، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 22 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 489 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 96 لاکھ 6 ہزار 900 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 901 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 24 ہزار 85 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 247 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 19 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 496 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 936، سندھ میں 7 ہزار 579، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 757، اسلام آباد میں 941، بلوچستان میں 356، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

یاسر حسین کی بیوی ہونے پر فخر ہے: اقرا عزیز

Read Next

عمران خان کا خطاب عوام کے لئے مزید تباہی کا اعلان تھا: شہباز شریف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے