• دسمبر 1, 2021

کورونا کی چوتھی لہر مزید 10 جانیں لے گئی، چوبیس گھنٹے میں 460 نئے مریض رجسٹرڈ

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 638 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 822 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 460 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 162، سندھ میں 4 لاکھ 73 ہزار 561، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 346، بلوچستان میں 33 ہزار 422، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 404، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 406 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 521 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 15 لاکھ 25 ہزار 597 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 131 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 29 ہزار 683 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 638 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 986، سندھ میں 7 ہزار 609، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 809، اسلام آباد میں 949، بلوچستان میں 358، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد پیپلز پارٹی میں شامل

Read Next

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں آج بارش کی توقع: محکمہ موسمیات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے