• جنوری 17, 2022

کورونا کی چوتھی لہر مزید 10 جانیں لے گئی، 24 گھنٹے کے دوران 336 نئے مریض

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 777 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار 161 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 336 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 519، سندھ میں 4 لاکھ 76 ہزار 830، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 383، بلوچستان میں 33 ہزار 507، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 413، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 930 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 579 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 22 لاکھ 52 ہزار 342 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 944 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 46 ہزار 464 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 862 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 777 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 41، سندھ میں 7 ہزار 626، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 862، اسلام آباد میں 960، بلوچستان میں 360، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 742 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ثابت ہوا (ن) لیگ،پی پی خالی میدان میں بھی نہیں جیت سکتیں:فواد چودھری

Read Next

ایم کیو ایم وفد کی ن لیگی رہنماؤں سے ملاقات،سندھ کا بلدیاتی نظام مسترد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے