• مئی 24, 2022

کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے، مزید 5 افراد دم توڑ گئے

اسلام آباد:  کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ پانچ چھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 178 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 9 ہزار 360 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 856 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ ایک ہزار 370، سندھ میں 5 لاکھ 67 ہزار 761، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 119، بلوچستان میں 35 ہزار 326، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 480، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 336 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 968 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 64 لاکھ 26 ہزار 952 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 357 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 43 ہزار 284 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 52 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 5 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 178 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 498، سندھ میں 8 ہزار 67، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 248، اسلام آباد میں ایک ہزار 13، بلوچستان میں 375، گلگت بلتستان میں 190 اور آزاد کشمیر میں 787 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فلم میں مریم نواز کا کردار نبھانے کیلئے ‘وائٹننگ انجیکشن’ لگوالوں گی: صنم سعید

Read Next

یوکرین کے ساتھ جنگ، فیس بک نے روس پر بڑی پابندی عائد کر دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے