• ستمبر 26, 2022

کورونا کی پانچویں لہر کی شدت میں کمی، 24 گھنٹوں میں 6 افراد دم توڑ گئے

اسلام آباد:  کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ پانچ چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 304 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار 83 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 571 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 3 ہزار 590، سندھ میں 5 لاکھ 71 ہزار 548، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار 936، بلوچستان میں 35 ہزار 429، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 620، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 797 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 163 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 68 لاکھ 62 ہزار 188 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 885 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 69 ہزار 930 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 641 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 6 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 304 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 536، سندھ میں 8 ہزار 91، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 299، اسلام آباد میں ایک ہزار 20، بلوچستان میں 377، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 790 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سلمان خان نے پکارا تو نام سے محبت ہوگئی: سارہ لورین

Read Next

شاہد آفریدی اپنے ہونے والے داماد کی پرفارمنس کے گُن گانے لگے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔