• ستمبر 30, 2022

کورونا کی پانچویں لہر میں مسلسل کمی، مثبت کیسز کی شرح 2.10 فیصد پر آگئی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 258 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 13 ہزار 503 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 796 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 2 ہزار 455، سندھ میں 5 لاکھ 69 ہزار 637، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 812، بلوچستان میں 35 ہزار 363، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 559، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 583 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 94 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 66 لاکھ 8 ہزار 558 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 785 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 53 ہزار 496 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 842 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 10 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 258 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 518، سندھ میں 8 ہزار 83، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 286، اسلام آباد میں ایک ہزار 16، بلوچستان میں 376، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 788 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سوناکشی نے سلمان خان سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

Read Next

Weather Update Today | Pakistan Weather | 05 March 2022

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔