• مئی 24, 2022

کورونا کی پانچویں لہر مزید 50 جانیں لے گئی، 24 گھنٹے کے دوران 4253 کیسز

اسلام آباد:  ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح آٹھ اعشاریہ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 50 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 601 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 70 ہزار 161 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 91 ہزار 518، سندھ میں 5 لاکھ 54 ہزار 12، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 5 ہزار 505، بلوچستان میں 34 ہزار 910، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 987، اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار 161 جبکہ آزاد کشمیر

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 55 لاکھ 27 ہزار 42 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 749 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 54 ہزار 298 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 731 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 50 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 601 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 285، سندھ میں 7 ہزار 927، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 76، اسلام آباد میں 990، بلوچستان میں 370، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 764 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

میں 41 ہزار 68 کیسز رپورٹ ہوئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ماضی میں ایک دوسرے کو چور کہنے والے پھر اکٹھے ہوگئے: وزیراعظم عمران خان

Read Next

فرانس نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا، سفری پابندیوں میں نرمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے