• مئی 25, 2022

کورونا کی پانچویں لہر مزید 38 جانیں لے گئی، 24 گھنٹے کے دوران 3338 کیسز

اسلام آباد:  ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح سات اعشاریہ چار پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 38 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 516 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 63 ہزار 111 ہوگئینیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 338 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 89 ہزار 655، سندھ میں 5 لاکھ 52 ہزار 262، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 3 ہزار 110، بلوچستان میں 34 ہزار 819، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 896، اسلام آباد میں ایک لاکھ 31 ہزار 628 جبکہ آزاد کشمیر میں 40 ہزار 741 کیسز رپورٹ ہوئے۔۔

Read Previous

وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

Read Next

کوئٹہ: ہزار گنجی میں گیس لیک ہونے سے گھر میں دھماکا، بچی جاں بحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔