• جنوری 19, 2022

کورونا کی نئی قسم کا پھیلاو، بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر آج قومی سکواڈ سے علیحدہ ہو جائیں گے

ڈھاکہ: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر کورونا وائرس کی نئی قسم ‘اومی کرون‘ کے پھیلاؤ کی وجہ سے جنوبی افریقا میں فلائٹ آپریشن کی بندش کے باعث آج پاکستانی سکواڈ سے علیحدہ ہو جائیں گے۔

ورنن فلینڈر پیر اور منگل کی درمیانی شب بنگلا دیش سے جنوبی افریقا روانہ ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں بنگلادیش کے خلاف 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے اور ابتدائی طور پر بولنگ کوچ نے پہلے ٹیسٹ کے بعد یکم دسمبر کو ڈھاکا سے کیپ ٹاؤن روانہ ہونا تھا۔

فلائٹ آپریشن کی بندش کے باعث ورنن نے جلد روانگی کا فیصلہ کیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

خراب معیشت کی ذمہ دار پچھلی حکومت ہے:افغان وزیراعظم

Read Next

چٹاگانگ ٹیسٹ کا چوتھا روز، بنگلا دیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے