• جنوری 17, 2022

کورونا کی نئی قسم: ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز کے بقیہ میچز یوا ے ای منتقل کرنے پر غور

دبئی: جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد آئی سی سی نے ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز کے بقیہ میچز زمبابوے سے یوا ے ای منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے زمبابوے پر سفری پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد زمبابوے میں جاری آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ سفری پابندی کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا۔ اگر میچز شفٹ نہ ہوسکے تو ٹورنامنٹ کو معطل کر دیا جائے گا، تاہم ہفتے کو پاکستان اور زمبابوے کے درمیان طے میچ شیڈول کے مطابق کرائے جانے کا امکان ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چٹاگانگ ٹیسٹ کا دوسرا روز: بنگلا دیش پہلی اننگز میں 330 رنز پر آؤٹ

Read Next

Haqeqat Kia Hae | Agha Sajid Shah | A1Tv | 27 November 2021

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے