• جنوری 28, 2021

کورونا کی نئی قسم : روسی سائنسدانوں نے بڑا دعویٰ کردیا

ماسکو : برطانیہ اور ساؤتھ افریقہ میں پیدا ہونے والی کورونا وائرس کی تبدیل شدہ صورتحال نے سائنسدانوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے تاہم روسی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس اس کا حل موجود ہے۔ روس کورونا وائرس کی کسی بھی تبدیل شدہ قسم کیخلاف ویکسین بنا سکتا ہے اس بات کا انکشاف روسی اکیڈمی آف سائنسز میں امیون اور حیاتیاتی مصنوعات کی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ برائے چوما کوف فیڈرل سائنسی سینٹر کے ڈائریکٹر ایدار اشمو خمیتوف نے کیا۔ روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے کے پاس کسی بھی قسم کے تبدیل شدہ کورونا وائرس سارس کوویڈ ٹو کے خلاف ویکسین تیار کرنے کے لیے کافی تجربہ اور ٹیکینالوجیز ہیں۔ ایدار اشمو خمیتوف کا کہنا تھا کہ ہمارا تجربہ ہمیں بتاتا ہے کہ جس کورونا وائرس کی کھوج کا پتہ چلتا ہے وہ ڈرامائی انداز میں اپنی حالت تبدیل نہیں کرتا جس کا مطلب ہے کہ اس کی تبدیلی کی رفتار تیز نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیکن ہمیں یہ معلوم ہوجائے کہ اس وائرس میں شدت سے تبدیلی رونما ہوئی ہے تو ہمارے پاس اس تبدیل شدہ وائرس کو کمزور کرنے کیلئے ٹیکنالوجی موجود ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

خلائی مخلوق کی موجودگی؟ ماہرین نے پراسرار شعاعوں کا سراغ لگالیا

Read Next

کرونا وائرس، حاملہ خواتین اور بچے کو کن مہینوں میں زیادہ متاثر کرتا ہے؟

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے