• مارچ 4, 2021

کورونا کی نئی قسم، پوری دنیا کے لیے انتباہ!

لندن: برطانوی طبی ماہر شیران پیکاک نے خبردار کیا ہے کہ کوروناوائرس کی نئی قسم پوری دنیا میں پھیل سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سائنسدان نے متنبہ کیا ہے کہ برطانیہ میں پائی جانے والی کوروناوائرس کی نئی قسم پوری دنیا میں اپنے پنجے گاڑ سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے علاقے کینٹ میں پہلی مرتبہ وائرس کا نیا اسٹرین کے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد چینیٹک سرویلانس پروگرام کے سربراہ شیران پیکاک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے پوری دنیا تک پھیلنے کے امکانات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کی نئی قسم کے خلاف ویکسین غیرمؤثر بھی ہوسکتی ہے، حالیہ ہفتوں سے نیا اسٹرین برطانیہ میں تباہی مچارہا ہے لیکن اس میں اتنی صلاحیت کے کہ پوری دنیا تک پھیل جائے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق برطانیہ میں وائرس کی نئی قسم پہلی مرتبہ جنوب مشرقی برطانیہ سے نمودار ہوئی جس کے بعد ماہرین نے بتایا کہ وائرس میں میوٹیشن کا یہ عمل ستمبر سے ہی ہورہا تھا۔ خیال رہے کہ حالیہ دنوں ماہرین نے انکشاف کیا تھا کہ برطانیہ میں کوروناوائرس نئی قسم مزید میوٹیشن کے عمل سے گزر رہی ہے جو پریشان کن معاملہ ہے۔ محققین نے دعویٰ کیا تھا کہ وائرس کی نئی قسم میں ‘میوٹیشن ای 484’ کا عمل میں ہورہا ہے، جینیات کی یہ تبدیلی اس سے قبل جنوبی افریقا اور برازیل میں ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ سائنس دانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مزید جینیاتی تبدیلیاں ویکسین اور علاج کے طریقہ کار پر اثرات مرتب کرسکتی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شادی سیزن میں عروسی ملبوسات کی بہار،ماڈلر کے ریمپ پر جلوے

Read Next

کوروناوائرس سے بچنے کا بہترین اور آسان طریقہ سامنے آگیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے