• ستمبر 26, 2021

کورونا کی شکار دردانہ بٹ وینٹی لیٹر پر، مداحوں کی صحت یابی کیلئے دعائیں

لاہور: سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کوروناوائرس کیساتھ بہادری سے لڑرہی ہیں تاہم طبیعت کی ناسازی کے باعث وہ اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق دردانہ بٹ کی بھانجی ملیحہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی خالہ دردانہ بٹ کیلئے دعائیں کرنے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ آپ سب اپنی دعائیں جاری رکھیں، اللہ رحم کرے گا اورخالہ صحت یاب ہوجائیں گی ۔

سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کچھ عرصے سے کینسر سے نبرد آزما ہیں تاہم کورونا میں مبتلا ہونے کے سبب انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا جہاں اب وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ہمیشہ ہنستے مسکراتے ٹی وی سکرین پر نظر آنے والی دردانہ بٹ کو شادی کے 2 سال بعد ہی شوہر کی وفات کا غم سہنا پڑا مگر انہوں نے ساری زندگی دوسری شادی نہیں کی۔ تن تنہا زندگی کے چیلنجز سے لڑنے والی دردانہ بٹ نے دیگر مشکلات کے ساتھ ساتھ کینسر جیسی موذی مرض کا بھی تاحال ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

خیبرپختونخوا میں چینی بحران کے خدشات، ڈیلروں کے پاس سٹاک ختم ہو گیا

Read Next

مردان میں شدید طوفان اور بارش، مختلف واقعات میں طالبعلم سمیت 3 افراد جاں بحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے