• اکتوبر 16, 2021

کورونا کی شرح میں کمی آنے لگی: 24 گھنٹے کے دوران 2482 کیسز رجسٹرڈ

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 67 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 607 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 13 ہزار 784 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 482 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 37 ہزار 775، سندھ میں 3 لاکھ 14 ہزار 158، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 31 ہزار 411، بلوچستان میں 24 ہزار 908، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 545، اسلام آباد میں 80 ہزار 927 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 60 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 30 لاکھ 57 ہزار 951 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 625 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 34 ہزار 566 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 132 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 67 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 607 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 925، سندھ میں 4 ہزار 988، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 25، اسلام آباد میں 753، بلوچستان میں 273، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 536 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

معروف اداکارہ جیا علی نے شادی کرلی، بادشاہی مسجد میں نکاح کی تقریب

Read Next

ملتان: پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری، رواں ماہ تین موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 11 زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے