• جولائی 28, 2021

کورونا کی شدت میں کمی، 24 گھنٹے کے دوران 848 نئے کیسز رجسٹرڈ

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 59 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 782 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 43 ہزار 27 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 838 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 44 ہزار 196، سندھ میں 3 لاکھ 28 ہزار 663، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 36 ہزار 205، بلوچستان میں 26 ہزار 275، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 727، اسلام آباد میں 82 ہزار 170 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 791 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 38 لاکھ 92 ہزار 289 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 39 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 80 ہزار 316 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 611 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 59 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 782 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 548، سندھ میں 5 ہزار 256، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 234، اسلام آباد میں 773، بلوچستان میں 294، گلگت بلتستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 569 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پنجاب کا2653 ارب روپےکا بجٹ پیش،تنخواہوں میں اضافہ،نیا ٹیکس نہ لگانےکا فیصلہ

Read Next

خیبرپختونخوا میں خواتین قیدیوں کے لیے الگ جیل بنانے کی تیاریاں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے