• نومبر 27, 2020

کورونا کی دوسری لہر، مزید 36 افراد کا انتقال، 2738 نئے مریض رجسٹرڈ

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 36 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 561 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہوگئی۔

ملک بھر میں اب تک 50 لاکھ 98 ہزار 291 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 909 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 27 ہزار 542 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 517 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 36 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 561 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 811، سندھ میں 2 ہزار 780، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 319، اسلام آباد میں 266، بلوچستان میں 158، گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 134 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پنجاب حکومت نے شادی ہالز کے اندر تقریبات پر پابندی عائد کر دی

Read Next

کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر اسلام آباد کے مزید 7 تعلیمی ادارے سیل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے