• اگست 2, 2021

کورونا کی تیسری لہر مزید 131 جانیں لے گئی، 5112 نئے مریضوں کا اضافہ

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 131 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 17 ہزار 811 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 823 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 112 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ ایک ہزار 114، سندھ میں 2 لاکھ 82 ہزار 445، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 17 ہزار 557، بلوچستان میں 22 ہزار 278، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 305، اسلام آباد میں 75 ہزار 67 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 57 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 17 لاکھ 88 ہزار 127 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 099 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 11 ہزار 465 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 360 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 131 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 17 ہزار 811 ہوگئی۔ پنجاب میں 8 ہزار 410، سندھ میں 4 ہزار 633، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 274، اسلام آباد میں 679، بلوچستان میں 234، گلگت بلتستان میں 106 اور آزاد کشمیر میں 475 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور ہائیکورٹ: خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

Read Next

پہلے ٹیسٹ کا دوسرا روز، زمبابوے کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے