• جون 14, 2021

کورونا کی تیسری لہر سے مزید 73 افراد جاں بحق، 24 گھنٹے میں 2455 نئے مریض

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 73 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 680 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 16 ہزار 239 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 482 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 38 ہزار 377، سندھ میں 3 لاکھ 15 ہزار 410، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 31 ہزار 775، بلوچستان میں 25 ہزار 1، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 561، اسلام آباد میں 81 ہزار 7 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 108 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 31 لاکھ 13 ہزار 393 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 ہزار 442 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 36 ہزار 702 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 83 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 73 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 680 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 960، سندھ میں 5 ہزار 3، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 43، اسلام آباد میں 755، بلوچستان میں 273، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 539 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اسرا بلجک پاکستانی لباس سے جلوہ گر، تصویروں نے تہلکہ مچا دیا

Read Next

شہباز شریف اپوزیشن کے بجائے ن لیگ کو اکٹھا کرنے پر دھیان دیں: فواد چودھری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے