• اکتوبر 16, 2021

کورونا کی تیسری لہر، مہلک وائرس مزید 65 جانیں لے گیا، 2724 نئے کیسز رجسٹرڈ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 65 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 465 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 8 ہزار 576 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 724 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 36 ہزار 315، سندھ میں 3 لاکھ 11 ہزار 766، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 30 ہزار 644، بلوچستان میں 24 ہزار 733، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 516، اسلام آباد میں 80 ہزار 662 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 940 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 29 لاکھ 43 ہزار 620 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 76 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 27 ہزار 843 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 242 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 65 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 465 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 875، سندھ میں 4 ہزار 942، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 990، اسلام آباد میں 748، بلوچستان میں 271، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 532 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کور کمانڈرز کانفرنس، افغانستان میں دہشتگردوں کے منظم ہونے کا نوٹس

Read Next

بھارت میں کسانوں کا آج یوم سیاہ، خواتین کا مودی سرکار کی ارتھی جلانے کا پلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے