• ستمبر 23, 2021

کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کی تباہ کاریاں ، امریکا میں کیسز 6ماہ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے

واشنگٹن:  کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، امریکا میں کورونا کیسز چھ ماہ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔

امریکا میں دو ہفتے میں کیسز کی یومیہ شرح ایک لاکھ آٹھ ہزار کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی، امریکا کے ڈائریکٹرمحکمہ صحت فرانسس کولنز نے کہا کہ کیسز کی شرح میں ایک سو گیارہ فیصد اضافہ ہوا، امریکا کورونا وبا کے خلاف ناکام ہورہا ہے۔

وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا کا پھیلاؤ امریکا میں ڈراؤنا خواب بن کر آیا ہے،گزشتہ دوہفتوں میں اموات کی شرح 89فیصد بڑھ چکی ہے، فلوریڈا میں بچوں کے ہسپتال بھی بھر گئے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ترکی کے جنگلات میں آگ بجھانے کی کوششیں جاری، تاریخ کی بدترین آتشزدگی قرار

Read Next

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اگست سے شروع ہو گا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے