• اپریل 18, 2021

کورونا کی بگڑتی صورتحال پر این سی او سی کا اجلاس آج، اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد:  کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر این سی او سی کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں کورونا کی بگڑتی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ ملک کے بیشترعلاقوں میں مزید سمارٹ لاک ڈان لگانے کے فیصلے پر بھی غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تعلیمی اداروں کو مزید بند رکھنے پر بھی غور کیا جائے گا، ٹرانسپورٹ کی بندش اور بازاروں کی بندش پر بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 20 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 863 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 30 ہزار 471 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 669 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 99 ہزار 40، سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 290، خیبر پختونخوا میں 80 ہزار 37، بلوچستان میں 19 ہزار 342، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 972، اسلام آباد میں 52 ہزار 86 جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 704 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 98 لاکھ 17 ہزار 491 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 498 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 83 ہزار 538 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 423 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 20 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 863 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 982، سندھ میں 4 ہزار 479، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 215، اسلام آباد میں 545، بلوچستان میں 203، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 336 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کو عدالت میں چیلنج کردیا

Read Next

یوسف رضا گیلانی کی نااہلیت کیلئے نئی درخواست دائر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے