• جولائی 30, 2021

کورونا کیسز میں اضافے پر سنیل شیٹھی کا اپارٹمنٹ سیل کردیا گیا

ممبئی: میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کورونا کیسز میں اضافے پر اداکار سنیل شیٹھی کا اپارٹمنٹ سیل کردیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق اپارٹمنٹ میں 5 لوگوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے اور ان چاروں میں ‘ڈیلٹا ویرینٹ’ کی قسم پائی گئی ہے جس کے بعد اپارٹمنٹ کو سیل کردیا گیا۔ سنیل شیٹھی بھی اس اپارٹمنٹ کے اے ونگ میں رہائش پذیر ہیں تاہم کورونا کے پانچوں کیسز بی ونگ سے رپورٹ ہوئے ہیں جس کے باعث سنیل شیٹھی کی پوری فیملی محفوظ ہے جب کہ وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے اپارٹمنٹ سیل کیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کیسز دنیا بھر میں امریکہ کے بعد سب سے زیادہ ہیں، 3 کروڑ 9 لاکھ سے زائد مریضوں کے سبب ہندوستان کو بحران جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔ بھارت میں پایا جانے والا ڈیلٹا وائرس کورونا کی خطرناک ترین قسم ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فیصل آباد: قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، خریداری میں کمی

Read Next

پاکستانی فلم ’’میڈم ای پرابلم‘‘ کو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے