• جولائی 28, 2021

کورونا کا پھیلاؤ تیز: مہلک وائرس مزید 39 جانیں لے گیا، 2783 نئے مریض

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 760 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 86 ہزار 668 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 783 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 49 ہزار 890، سندھ میں 3 لاکھ 54 ہزار 103، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40 ہزار 293، بلوچستان میں 28 ہزار 884، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 288، اسلام آباد میں 84 ہزار 399 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 811 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 53 لاکھ 45 ہزار 158 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 247 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 18 ہزار 329 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 508 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 39 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 760 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 865، سندھ میں 5 ہزار 697، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 380، اسلام آباد میں 787، بلوچستان میں 319، گلگت بلتستان میں 114 اور آزاد کشمیر میں 598 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

قومی کرکٹر حسن علی کا بھائی اشتہاری ملزم نکلا

Read Next

کورونا کے بڑھتے کیسز: گوجرانوالہ کے 5 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے