• اپریل 14, 2021

کورونا کا وار:پنجاب میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر پنجاب کے 6 شہروں میں تمام تعلیمی ادارے15 دن کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور، گجرات، ملتان، راولپنڈی، سیالکوٹ اور لاہورمیں تعلیمی ادارے  15سے28مارچ تک  بند رہیں گے۔

معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے بتایا کہ تقریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ اور بلوچستان میں کوروناکیسزکی شرح کم ہے اور ان صوبوں میں50فیصد طلبہ تعلیمی اداروں میں حاضری دیتے رہیں گے

اسلام آباد میں دفاترمیں 50فیصد حاضری پر کل سے عملدرآمد ہوجائے گا۔ شادی ہالز اورریسٹورنٹس میں انڈورسروسزبدستور بندرہیں گی۔

این او سی کے اجلاس میں 15مارچ سے شادی ہالز وغیرہ کھولنے کا فیصلہ موخر کردیا گیا ہے۔ این سی اوسی کی شادی ہال سے متعلق پالیسی برقرار رہے گی

وفاقی وزیر شفقت محمود نے اس ضمن میں کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اس حوالے سے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ابھی صورتحال نومبر اور دسمبر 2020 والی نہیں ہے تاہم انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ کورونا کیسز کی شرح میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اضافہ ہوا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نااہلی کیس: فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش

Read Next

ڈسکہ الیکشن کا تفصیلی فیصلہ جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے