• ستمبر 20, 2021

کورونا کا زور: مزید 70 افراد جان سے گئے، 24 گھنٹے میں 3239 نئے مریض

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 70 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 24 ہزار 783 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 16 ہزار 886 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 239 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 77 ہزار 208، سندھ میں 4 لاکھ 17 ہزار 439، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 55 ہزار 153، بلوچستان میں 31 ہزار 755، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 526، اسلام آباد میں 95 ہزار 491 جبکہ آزاد کشمیر میں 30 ہزار 314 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 71 لاکھ 15 ہزار 272 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 982 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 2 ہزار 430 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 893 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 70 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 783 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 479، سندھ میں 6 ہزار 556، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 730، اسلام آباد میں 842، بلوچستان میں 335، گلگت بلتستان میں 169 اور آزاد کشمیر میں 672 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹک ٹاکر لڑکی سے دست درازی پر سخت ردعمل، ملزمان کیخلاف سخت کارروائی پر زور

Read Next

ترک صدر رجب طیب اردوان کی کابل ایئرپورٹ کا دفاع کرنےکی دوبارہ پیشکش

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے