• نومبر 25, 2020

کورونا کا خدشہ، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خود کو قرنطینہ کر لیا

کورونا کا خدشہ، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خود کو قرنطینہ کر لیا کورونا کے خدشے کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے بتایا کہ ان کی حالیہ دنوں میں کسی سے ملاقات ہوئی جس کا کورونا مثبت تھا جس کے بعد انہوں نے تنہائی اختیار کر لی ہے۔ ٹیڈروس ادہانوم کا کہنا ہے کہ مجھ میں کورونا کی کوئی علامات نہیں اور میں خیریت سے ہوں لیکن ڈبلیو ایچ او پروٹوکول کے مطابق گھر سے کام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم سب صحت کی رہنمائی پر عمل کریں، اس طرح ہم کورونا کی منتقلی کو روک کر صحت کے نظام کی حفاظت کریں گے۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کورونا کے باعث اب تک 4 کروڑ 60 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد کورونا وبا کا شکار ہو چکے ہیں جب کہ 11 لاکھ 90 ہزار 600 کے قریب اموات بھی ریکارڈ ہو چکی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

افغانستان کی کابل یونیورسٹی پر حملہ، 6 افراد زخمی

Read Next

نگورنو کاراباخ پر آخر تک لڑیں گے: صدر آذربائیجان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے