• دسمبر 8, 2021

کورونا چیلنجز کے باوجود احساس پروگرام بڑا منصوبہ ثابت ہوا: ڈاکٹر ثانیہ نشتر

لاہور: ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ کورونا چیلنجز کے باوجود احساس پروگرام بڑا منصوبہ ثابت ہوا، اس پروگرام کے بجٹ کا تمام ڈیٹا اور آڈٹ موجود ہے۔

معاون خصوصی سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر تحصیل میں ون ونڈو احساس سنٹر کھولے جائیں گے، احساس پروگرام کے خلاف الزامات بھی عائد کیے گئے، احساس پروگرام کے بجٹ کا تمام ڈیٹا اور آڈٹ موجود ہے، حکومتیں بدلتی ہیں تو پراجیکٹ ختم کر دیئے جاتے ہیں، اگر عوام ہمارے پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں تو یہ پراجیکٹ چلتا رہے گا، پروگرام کے تحت انڈر گریجویٹ اسکالرشپس بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ نیشنل پروگرام میں 50 ہزار طلبا کو رواں برس 90 ہزار اسکالرشپس فراہم کی گئیں، رواں برس اسکالرشپس کا بجٹ بڑھا دیا ہے، احساس اسکالرشپ پروگرام میں اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 30 نومبر میں توسیع کی جائے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور سمیت دیگر شہروں میں سیوریج واٹر کے نمونے پولیو فری نکلے

Read Next

بابا گرونانک کبڈی ٹورنامنٹ، رائل بیلجئم نے فائنل میں رائل کنگ یو ایس کو شکست دیدی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے