• نومبر 25, 2020

کورونا پھر بے قابو: 24 گھنٹے کے دوران مزید 12 اموات، 847 کیسز رپورٹ

اسلام آباد:  کورونا وائرس سے مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 727 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 63 ہوگئی۔

ملک بھر میں اب تک 42 لاکھ 35 ہزار 329 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 9 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 10 ہزار 101 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 586 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 12 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 727 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 334، سندھ میں 2 ہزار 594، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 268، اسلام آباد میں 207، بلوچستان میں 148، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 86 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

قانون کے مفرور جمہوریت کے علمبردار نہیں ہو سکتے: وزیر اطلاعات شبلی فراز

Read Next

پشاور میں بی آر ٹی سروس 38 دن معطل رہنے کے بعد دوبارہ بحال ہوگئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے