• ستمبر 20, 2021

کورونا ویکیسن کی بوسٹر ڈوز کیلئے فی خوراک 1270 روپے مقرر: این سی او سی

اسلام آباد: کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانے کیلئے چارجز مقرر کر دیئے گئے۔ فی ڈوز 1270 روپے دینے ہوں گے۔ بیرون ممالک سفر کرنے والوں کیلئے اضافی ڈوز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 120 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 535 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 48 ہزار 572 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 191 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 88 ہزار 296، سندھ میں 4 لاکھ 28 ہزار 254، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 60 ہزار 88، بلوچستان میں 32 ہزار 111، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 835، اسلام آباد میں 98 ہزار 339 جبکہ آزاد کشمیر میں 31 ہزار 649 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 75 لاکھ 85 ہزار 23 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 306 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 29 ہزار 930 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 596 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 120 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 535 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 759، سندھ میں 6 ہزار 803، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 909، اسلام آباد میں 861، بلوچستان میں 338، گلگت بلتستان میں 172 اور آزاد کشمیر میں 693 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

انسٹاگرام صارفین کیلئے نیا فیچر’’ لنک سٹیکرز‘‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

Read Next

عوام میں اب بھی کورونا ویکسین کے حوالے سے ابہام ہے: تیمور سلیم جھگڑا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے